27 جنوری 2014 - 20:30
اوباما:ایران کے خلاف اگر نئی پابندیاں عائد کئے جانے کا بل پاس کیا گیا تو اسے ویٹو کردیا جائیگا

امریکی صدر بارک اوباما نے امریکی کانگریس کو متنبہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف اگر نئی پابندیاں عائد کئے جانے کا بل پاس کیا گیا تو اسے ویٹو کردیا جائیگا۔

ابنا: صدر بارک اوباما نے اپنے سالانہ خطاب میں کہا کہ امریکہ، ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کیلئے فراہم ہونے والا موقع، ہاتھہ سے جانے نہیں دینا چاہتا۔امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی حسّاسیت اور اس سلسلے میں حاصل ہونے والی پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کیلئے ضروری ہے کہ کامیابی کے حصول کیلئے سفارتی عمل کے موقع کو نہ گنوائے۔ صدر بارک اوباما نے ایسی حالت میں اپنے ملک کی کانگریس سے سالانہ خطاب کیا ہے کہ امریکی کانگریس اور سینٹ کے نمائندوں نے اپنے ملک کے صدر کے بیشتر منصوبوں پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے اور امریکہ میں ان کی مقبولیت بھی اس وقت کافی کو ہوچکی ہے۔

.......

/169